اسلام آباد:سینئرسیاست دان سینیٹرفیصل واوڈانے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ، اب تعیناتیوں،مدت میں توسیع اورترقیاں ان کی منظوری سے ہوں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ فیصل واڈانے کہاکہ فیلڈمارشل روایتی عہدہ نہیں ،  فیلڈمارشل کی ملازمت کی مدت کاتعین نہیں، تمام فورسز فیلڈمارشل کے ماتحت ہوں گی اب تعیناتیاں،مدت میں توسیع اورترقیاں فیلڈمارشل  کریں گے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چوہدری لطیف اکبر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی تاریخی کارنامہ ہے۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو مبارک ہو، آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری، جراتمندی اور جدید ترین جنگی حکمت عملی کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بھارت کے خلاف پُر اعتماد اور کامیاب منصوبہ بندی نے تاریخی فتح یابی سے ہمکنار کیا۔

اسپیکر اسمبلی نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو مثالی کارکردگی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

واضح رہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں ریلی کا بھی اہتمام کیا تھا، جس میں آزاد کشمیر کے وزرا سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ریلی مبارکباد وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، رانا ثنااللہ
  •   فیلڈ مارشل کا عہدہ عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے،چوہدری شجاعت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تاحیات تعیناتی،بڑادعویٰ‌سامنے آگیا
  • چوہدری لطیف اکبر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد
  • فیلڈمارشل کون ہوتاہے اوریہ عہدہ کسے دیاجاتاہے؟
  • جنرل سید عاصم منیرکی بطور فیلڈ مارشل ترقی، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کوریٹائرنہ کرنے کافیصلہ
  • عمران خان کو جیل میں بریفنگ اور رہائی کی خبریں، اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا
  • ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی کون سا بنچ سنے گا،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس امین الدین  سے مکالمہ 
  • واضح کردوں دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی  خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، جسٹس امین الدین کا فیصل صدیقی کے اعتراض پر جواب