ماہرین نے اس موقع پر مزید کہا کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اسی طرح دیگر صنعتوں میں بھی اس نظام کے سخت اطلاق سے حکومت سالانہ اربوں روپے کا نقصان روک سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم شعبوں میں جامع ڈیجیٹل نگرانی کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اجلاس میں ٹیکس اور انڈسٹری کے ماہرین نے بھی وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ تمام شعبوں تک بڑھایا جائے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔  

ماہرین نے اس موقع پر مزید کہا کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اسی طرح دیگر صنعتوں میں بھی اس نظام کے سخت اطلاق سے حکومت سالانہ اربوں روپے کا نقصان روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عدم توازن ناقابل برداشت ہے اور ان حالات میں ٹریک اینڈ ٹریس  جیسے نظام کا سخت اطلاق ناگزیر ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ٹیکس حکام پر  زور دیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل نگرانی کے دائرہ کار کو بڑھا کر شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سخت کارروائی ٹریک اینڈ ٹیکس چوری

پڑھیں:

وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر
  • پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم