بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ترجمان مسلم لیگ ق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ترجمان مسلم لیگ ق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) خضدار میں اسکول بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت پر مسلم لیگ ق نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی سفاکانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے ایک بیان میں کہا کہ “خضدار اسکول بس دھماکہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ دشمن کسی بھی سفاکانہ اقدام سے گریز نہیں کر رہا۔ “ایسے عناصر انسانیت اور رحم دلی سے عاری ہیں، اور ان کے لیے کسی بھی قسم کی ہمدردی کی گنجائش نہیں،” ترجمان نے کہا۔
مصطفیٰ ملک نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ “آپریشن بیان المرصوص” کے بعد بلوچستان میں ایک بھرپور “آپریشن کلین اپ” کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے بھرپور سرگرم ہیں اور پوری قوم، حکومت اور ریاستی ادارے مل کر بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد چین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ خضدار میں سکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 2 اساتذہ اور 4 بچے جاں بحق چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں... چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ق کے لیے
پڑھیں:
مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے آیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔
انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔