بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق لب کشائی کردی۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے سوال کیا گیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیں گے یا بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز بھی پلان کا حصہ ہوں گے؟
جس پر مائیک ہیسن نے دوٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ہم کس انداز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے کس کردار کی ضرورت ہے، اس کی بنیاد پر ہم ان کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے، جو ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکیں۔
ادھر بنگلادیش کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 ہوم سیریز میں پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں سلمان آغا کو کپتانی سپرد کی گئی ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
دورہ نیوزی لیںڈ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بنگلادیش کیخلاف سیریز میں باز گشت سنائی دی تھی تاہم اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم اور محمد رضوان کو حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
اسکواڈ میں صائم ایوب، حسن علی صاحبزادہ فرحان اور محمد عرفان خان نیازی کی واپسی ہوئی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور محمد
پڑھیں:
پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا
بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر
قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔