بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عا صم افتخار نے کہا کہ ایک بڑی طاقت کا غیر محدود علاقائی بالادستی کا خواب دیکھنا تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے خارج کیا جارہا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم ا فتخار کا کہنا تھا کہ بھارت دریاؤں کوبطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہے، دریاؤں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔