پاکستان میںٹرانسفر پر جج کی رضامندی آئینی تقاضا، بھارت میںایسا نہیں ہوتا: جسٹس علی مظہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اورسنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے۔ بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف جسٹس کی مشاورت ہے۔ ہمارے ہاں جج ٹرانسفر پر رضامندی آئینی تقاضا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کا یونیفائیڈ کیڈر ہے، پاکستان میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی کا یونیفائیڈ کیڈر نہیں ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے، ججز کے ٹرانسفر پر کسی جج کی سنیارٹی متاثر نہیں ہوتی۔ حامد خان نے کہا کہ ججز ٹرانسفر کے عمل میں چیف جسٹس آف پاکستان نے بامعنی مشاورت ہی نہیں کی، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ججز ٹرانسفر کے عمل میں مشاورت نہیں بلکہ رضا مندی لینے کی بات کی گئی ہے۔ حامد خان نے کہا کہ اصل مقصد جسٹس سرفراز ڈوگر کو لانا تھا، باقی 2 ججز کا ٹرانسفر تو محض دکھاوے کیلئے کیا گیا، آرٹیکل 200 کا استعمال اختیارات کے غلط استعمال کیلئے کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے کہا کہ ججز ٹرانسفر کی میعاد کا نوٹیفکیشن میں ذکر نہیں ہے، ججز کو ٹرانسفر کر کے پہلے سے موجود ہائیکورٹ میں ججز کے مابین تفریق پیدا نہیں کی جا سکتی، ججز کے مابین الگ الگ برتاؤ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ججز ٹرانسفر کے عمل میں آرٹیکل 25 کو سامنے رکھا جائے؟ اگر ججز کا ٹرانسفر دو سال کیلئے ہوتا تو کیا آپ اس پر مطمئن ہوتے؟ اصل سوال سنیارٹی کا ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ ججز ٹرانسفر نے کہا کہ علی مظہر ججز کے
پڑھیں:
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس سمیت اور زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس سمیت اور زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس ، زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحریری احکامات کے مطابق ٹرانسفر فیس ، ٹائٹل تبدیلی کی فیس ، جی پی اے فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی طرف سے احکامات کے مطابق ٹرانسفر فیس ایک فیصد سے بڑھا کر 3فیصد کر دی گئی ہے ، چینج آف ٹائٹل فیس ایف بی آر ویلیو کے تحت صفر اعشاریہ 5فیصد وصول کی جائے گی ، فیملی ٹرانسفر اور جی پی اے کی مد میں ایف بی آر ویلیو کی 3فیصد ٹرانسفر فیس کا چوتھا حصہ وصول کی جائے گی، تمام چارجر اور نئے ریٹ یکم جولائی 2025سے نافذ العمل ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا ہمارے 26لوگوں کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر گالیاں دینے، گریبان پکڑنے، حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے این ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم