اسلام آباد:

بجٹ 2025-26 پر مشاورت کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ آئی ایف ایم کو بریفنگ میں بتایا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری اس سال مکمل ہونے کی امید ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئیں۔

ٹیکس واجبات اور منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کر دیے گئے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی فلائٹس پر پابندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالی مشیر ہائر کر لیا، ان میں اسلام آباد، فیصل آباد اور گجرانوالہ الیکٹرک کمپنی شامل ہے۔

تینوں تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ دوسرے مرحلے میں حیدر آباد، سکھر اور پشاور الیکٹرک کمپنی کی نجکاری ہوگی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026 میں شیڈول ہے جبکہ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔ فرسٹ ویمن بینک اور ایچ بی ایف سی کی نجکاری میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجین ہے، سرکاری اداروں میں حکومتی اثر کم کرکے نجی سرمایہ کاری ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کی نجکاری

پڑھیں:

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 15 اہلکار و سرکاری ملازم شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 23 اور 24 جولائی 2026 کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 24 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی کے نتیجے میں ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ جوابی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ہونے والے شدید دھماکے سے چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں 12 فوجی جوان، دو پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری ملازم شامل ہیں۔

بیان کے مطابق شہدا نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے عظیم قربانی دی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان: آپریشن شعبان جاری، مزید 9 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہوگئی

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزم استحکام کے وژن کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور انسداد دہشتگردی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹانک ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ٹانک میں خوارج ہلاک ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی خیبرپختونخوا

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 15 اہلکار و سرکاری ملازم شہید
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش