وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورہ چین مکمل، وطن واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا 3 روزہ کامیاب دورہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوگئے۔
اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی و علاقائی امن اور ترقی کے ضمن میں اپنے مشترکہ نظریے کو آگے بڑھایا۔
وطن واپسی سے قبل وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیجنگ میں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی۔
دونوں سربراہان نے اسحاق ڈار کے 19 اپریل کے دورہ کابل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاری، تجارت اور راہداری سہولیات میں پہلے سے زیادہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیے: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی اور افغان ہم منصب سے اہم ملاقات
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات بشمول تجارت، ٹرانزٹ، کنیکٹیویٹی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیچینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں علاقائی اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں تینوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور معاشی رابطہ کاری کے لیے سہ فریقی تعاون کی انتہائی اہمیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہوں گے، چین کا اعلان
انہوں نے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی روابط کے فروغ، تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کو مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔
وزرا نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پر تعاون کے فروغ اور افغانستان تک اس کا دائرہ کار بڑھانے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے علاقائی امن اور استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا دور کابل میں ہوگا جس کے لیے باہمی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتفاق کیا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم کے ہمران روانہ ہونے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وزیراعظم علاقائی روابط، تجارت کےفروغ، پائیدارترقی کے اقدامات پر زور دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے بیجنگ میں ثقافتی گالا منعقد کر نے کا اعلان عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف عوام کیلئے بری خبر!!! حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی،سربراہ کون؟ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم