وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل ہوگیا، دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورۂ چین 19 سے 21 مئی تک جاری رہا۔
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کاامکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)ترک وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورہ کا امکان ہے جس میں دونوں ملکوںکے تعلقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیرخارجہ حکان فدان کا دورہ پاکستان اگلے ہفتے متوقع ہے،ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، دورے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہو گی، ترک وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون زیر غور آئے گا۔