جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پاکستان میں صحتِ عامہ کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، کیونکہ دریائے سندھ کا نظام نہ صرف پینے کے پانی کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری 80 فیصد فصلوں، اسپتالوں اور صفائی کے نظام کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف بیان پر مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

انہوں نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت، خصوصاً اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات انسانی حقوق اور صحت کے بنیادی حق پر حملہ ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ سخت چیلنجز کے باوجود پاکستان نے کئی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں زچہ و بچہ کی اموات میں کمی، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں اضافہ، اور متعدی امراض جیسے تپِ دق، ایچ آئی وی، ملیریا، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں جلد پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل بھارت پولیو جنیوا مصطفٰی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی وفاقی وزیر صحت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل بھارت پولیو جنیوا مصطف ی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی وفاقی وزیر صحت کمال نے کہا کہ

پڑھیں:

 پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے: جام کمال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) میٹا کے وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس کے دوران  ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں میٹا کے تعاون کو سراہا۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں۔ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات کی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے سے 1.06 ارب ڈالر ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ بدلے گا نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • پاکستان بزنس فورم علاقائی ترقی کیلیے پر عزم
  • پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پھر سے اجاگر
  • مودی حکومت کا مسلمانوں کے ثقافتی ورثے پر حملہ، بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی خطرناک مہم تیز
  •  پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے: جام کمال 
  • 104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان