ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان قائم کرنے کیلئے آج گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں دونوں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت تمام فریقین باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے۔ دونوں فریقین کے عمائدین نے فیصلہ کا خیرمقدم کرکے انکو امن کی نشانی قرار دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔