بورڈ آف ریونیو کا تمام اضلاع کے ڈی سیز کو دیہی چوکیداروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : بورڈ آف ریونیو نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو دیہی چوکیداروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔
تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیہاتوں میں ہر گھر سے 50 روپے ’’چوکیدارہ‘‘ جمع کیا جائے۔ تمام ڈی سیز چوکیدارہ جمع کرکے چوکیداروں کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ جن دیہاتوں میں چوکیدار تعینات نہیں، وہاں فوری چوکیدار تعینات کئے جائیں۔ چوکیداری نظام کا مقصد دیہی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔ جس کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو نے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف ریونیو
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔