Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:34:51 GMT

ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے انوکھی فرمائش

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے انوکھی فرمائش

آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے آخری لیگ میچ میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل پہلا کوالیفائر کھیلنے کا موقع بنالیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں اسلام آباد کی ٹیم میچ 79 رنز سے جیت گئی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر

پڑھیں:

پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان