جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام گیسٹ ہاؤسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں اندارج لازمی قرار دیدیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا ہوٹل آئی میں درج کرنا ہوگا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل فراہم کردیا ہے ، ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق http://hoteleye.

punjab.gov.pk  پر رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے، ہوٹل آئی پر رجسٹریشن کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:مقدس اوراق کی حرمت کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں رجسٹرڈ ہوٹلز ہی ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے منسلک تھے، بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے گیسٹ ہاؤسز سمیت ایئر بی این بی کے تحت رجسٹرڈ نجی رہائش گاہوں میں قیام کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنس ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی ہوگی، عارضی طور پر گیسٹ ہاؤسز میں مقیم افراد کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم پیشہ عناصر پر شکنجہ مضبوط ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن پورٹل پنجاب پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنس ایکٹ ترجمان ڈیجیٹل تصدیق گیسٹ ہاؤسز محکمہ داخلہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آن لائن پورٹل ڈیجیٹل تصدیق گیسٹ ہاؤسز محکمہ داخلہ محکمہ داخلہ پنجاب گیسٹ ہاؤسز ہوٹل ا ئی پنجاب کے کے لیے

پڑھیں:

سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

لاہور:

سیکریٹری ماحولیات پنجاب صلوت سعید کی ہدایات پر سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی، صرف اگست 2025 میں 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ای بائیکس کے استعمال سے شور، دھوئیں اور ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسکیم کے تحت شہریوں کو 5 گرین کریڈٹ کی سہولت حاصل ہے، جس کے تحت ای بائیک کی خریداری اور پروگرام کے ساتھ رجسٹر کروانے پر 50 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ یہ رقم براہ راست شہری کے بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ دوسری قسط کے 50 ہزار روپے کے اجرا کے لیے 6 ماہ میں 6 ہزار کلومیٹر چلانا لازمی ہے، جس کا ریکارڈ گرین کریڈٹ ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

ساجد بشیر کے مطابق ای بائیکس ماحول دوست اور کم اخراج والی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، جبکہ پروگرام کے ذریعے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلیے سخت فیصلہ، سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار
  • ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سیپٹک ٹینک لازمی قرار
  • سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
  • مسئلہ فلسطین حل کرناہوگا،گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر
  • گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،امیر قطر