نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ رواں سال 300 ملی لیٹر تک مون سون میں بارشیں ہوسکتی ہیں،پنجاب میں 300 سے 380 ملی لیٹر تک بارش ہوسکتی ہے. مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت این ڈی ایم اے اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں این ڈی ایم اے کی طرف سے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی. این ڈی ایم اے حکام نے خطرات سے نمٹنے اور ابتدائی طور پر وارننگ سے متعلق کمیٹی کو بریف کیا۔این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ایڈوائزری جاری کردی تھی. مون سون سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے. پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع ہے۔ؕحکام نے بتایا کہ رواں سال 300 ملی لیٹر تک مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ پنجاب میں 300 سے 380 ملی لیٹر تک بارش ہوسکتی ہے، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں.ان اضلاع کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔این ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی.گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز آئیں گے جن سے نالوں میں طغیانی آئے گی۔اجلاس میں سینیٹر نسیمہ احسان نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں کن اضلاع میں زیادہ بارشیں ہوگی اور کس حد تک نقصان ہوسکتا ہے  اور کن اضلاع میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے .تاکہ صوبے تیاری کرسکیں۔اس کے جواب میں این ڈی ایم اے حکام نے جواب دیا کہ ہر صوبے سے متعلق معلومات صوبوں میں جو پی ڈی ایم اے بنے ہیں.ان سے پہلے شیئر کر دیتے ہیں، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ تر آبادیوں کے گھر کچے ہیں. اس وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔حکام نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری تبدیلی ہو گی. پنجاب میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کا فرق آ رہا ہے، سندھ میں نارمل سے 2.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔این ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے. شمالی مشرقی پنجاب میں پچاس فیصد زیادہ بارش ہوگی. جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔بریفنگ میں حکام نے مزید بتایا کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں پہاڑی ٹورینٹ نظر آ رہے ہیں.کے پی میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے. مگر اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے. آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہوگی، اور مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔حکام این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون میں ایک سے پانچ فیصد زیادہ بارش ہو گی.رواں سال 2022 کی طرح کا سیلاب آنے کا خطرہ نہیں ہے. تاہم رواں سال مقامی سطح پر بارشوں کے مطابق سیلاب آئیں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے سوال کیا کہ سندھ طاس معاہدے کا ہم پر کیا اثر پڑ سکتا ہے. جس پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ دی کہ سندھ طاس معاہدے پر اسٹڈی شروع کر رکھی ہے.بھارت کے پاس جو مغربی دریاؤں پر کیپسٹی تھی وہ اس سے کم پانی استعمال کر رہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے حکام نے میں بھی زیادہ بارش بارشیں ہوسکتی ہیں حکام نے بتایا کہ ملی میٹر بارش ہو زیادہ بارش ہوگی زیادہ بارش ہو زیادہ بارشیں قائمہ کمیٹی رواں سال

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی رواں ہفتے رہائی ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا۔ کوئی نہ کوئی طریقہ نکا لنا پڑے گا، دعا ہے رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں، بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے سیاسی کیسز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، ہماری دعا ہے بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں۔

قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفرنے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد تینوں رہنما الگ الگ گاڑیوں میں جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد عظمی اور نورین خان ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں، علیمہ خان اور قاسم زمان خان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اس سے قبل راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کو بھی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان، نیاز اللہ نیازی کو داہگل ناکہ پرروکا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، عظمیٰ اور نورین کو گورکھ پورناکے پرروکا گیا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع
  • پولیو معمول کے اقدامات سے ختم نہیں ہوگا، مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کردی
  • اس سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، این ڈی ایم اے
  • پی ٹی آئی کا غیرشائسہ رویہ سیاسی تعلقات معمول پر لانے میں بڑی رکاوٹ ہے، خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی کی رواں ہفتے رہائی ،بڑی خبر آگئی
  • پاکستان اور بھارت کا افواج کو مرحلہ وار معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر اتفاق
  • میدانی علاقے آج سے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے
  • پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لیجانے کیلئے رابطے، ذرائع