Express News:
2025-09-18@20:09:04 GMT

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔

اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 10 ہو گئی، جن میں خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4 اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو 74 کیسز رپورٹ ہو ئے تھے، جن میں بلو چستان سے 27، سندھ سے 23، خیبر پختونخوا سے 22  پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس شامل تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پولیو

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں رواں سال اب تک ڈینگی کے 394 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا تعلق زیادہ تر پوٹھوہار ٹاؤن کے چار وارڈز اور راول ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں سے ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کے ذخائر کو خشک رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خسرہ کے دنیا میں دوبارہ پھیل جانے کا خطرہ سر اٹھانے لگا
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
  • تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
  • صوبائی محتسب اعلیٰ کی زیرصدارت اداروں میں زیر التوا کیسز کی پیش رفت سے متعلق اجلاس
  • آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • خیبرپختونخوا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک