اسرائیلی فوج کا سفارت کاروں پر حملہ، جنین میں فرانسیسی اور دیگر سفارت کاروں پر فائر کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
یروشلم(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک شرمناک اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں 35 سفارت کاروں کے ایک وفد پر وارننگ شاٹس فائر کیے، وفد میں فرانس، برطانیہ، چین، کینیڈا، اور دیگر یورپی و عرب ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر احمد الدیک کے مطابق سفارتی وفد جنین مہاجر کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر موجود تھا جب دوپہر تقریباً 2 بجے اسرائیلی فوجیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ وفد میں فرانس، اٹلی، اسپین، چین، روس، مصر، اردن اور دیگر 30 سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جن میں اٹلی کے نائب قونصل جنرل ایلیسنڈرو ٹوٹینو بھی موجود تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جاری کردہ ویڈیو میں دو اسرائیلی فوجی دھاتی گیٹ کے پیچھے سے وفد کی طرف بندوق تانے دکھائی دیتے ہیں جبکہ بلند آواز میں گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، عینی شاہدین کے مطابق سفارت کار اور صحافی خوفزدہ ہو کر گاڑیوں کی طرف بھاگے اور کور لینے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروت نے اسرائیلی سفیر کو پیرس طلب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سفارتکاوں پر فائرنگ کرنے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کریں گے،اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلئے تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں،غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں توسیع خوفناک ہے،اسرائیل غزہ میں آپریشن روکےاور امداد آنے کی اجازت دے،اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کے احترام کرے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے بھی اسرائیلی سفیر کو روم طلب کیا اور کہا کہ سفارت کاروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے۔اسپین نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ دیگر متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ ردعمل تیار کر رہا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وارننگ شاٹس بھی گولیاں ہیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سفارت کاروں کہا کہ
پڑھیں:
شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن ِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق آگ اچانک لگی جس کے باعث رہائشیوں میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے جھونپڑیوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی افراد اپنی قیمتی اشیاء اور سامان نہ نکال سکے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم فائر بریگیڈ اور پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ یا مٹی کے تیل سے جلنے والے چولہوں کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔