چین کے سفارت خانے نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے خضدار دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا جس میں چینی سفیر نے  متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ سن کر انتہائی دکھ ہوا کہ آج بلوچستان میں ایک اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔"

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی اور خضدار میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے۔

سفارت خانے نے چینی حکومت کی جانب سے  جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفارت خانے

پڑھیں:

چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا

چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں تین خلاباز شامل ہیں، جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں راکٹ نے مقررہ وقت پر کامیابی سے اڑان بھری۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق خلاباز تقریباً چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے اور اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات اور سسٹمز اپ گریڈز انجام دیں گے۔

یہ مشن سال 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ ہونے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔ چینی حکام نے شین ژو-اکیس کو ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ یہ مشن نہ صرف سائنسی تحقیق میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ مستقبل میں خلائی اسٹیشن کی توسیع اور طویل المدتی انسانی مشنوں کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
  • کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل