Islam Times:
2025-05-22@12:22:15 GMT

کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت تمام فریقین باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان قائم کرنے کیلئے آج گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں دونوں فریقین کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر قیام امن کے سلسلے میں گاؤں بوشہرہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام دیہات کے درمیان ایک سال کے لئے امن معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت تمام فریقین باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے۔ دونوں فریقین کے عمائدین نے فیصلہ کا خیرمقدم کرکے انکو امن کی نشانی قرار دی۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیرِ خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، طویل مدتی معاشی استحکام کےلیے شراکت داری پر اتفاق

 وفاقی وزیرِ خزانہ  محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان آج وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کیے گئے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) پر عمل درآمد میں تیزی لانا تھا۔

بات چیت میں خاص طور پر سی پی ایف میں شامل ترجیحی شعبوں بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت اور آبادی کے نظم و نسق جیسے اہم موضوعات پر بات ہوئی۔

دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔

اینا بیئرڈے نے مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے حکومتِ پاکستان کے مسلسل عزم کو سراہا، اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے سی پی ایف کے اہداف کے حصول کے  لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو معاشی منصوبہ بندی کا مرکزی جزو قرار دیا۔

انہوں نے سی پی ایف پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ اور دیگر تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک کو مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے وزارتِ خزانہ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سی پی ایف پر موثر عمل درآمد کے لیے جامع فریم ورک کی تیاری اور سارے عمل کو مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے کے لیے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کی درخواست کی۔

بیئرڈے نے سی پی ایف کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو عالمی بینک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اورمعاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام، توانائی، اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں بنک کے تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کے انسانی وسائل کو مضبوط کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کی بھی حمایت کی۔

ملاقات کے آخر میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے مہینوں میں سی پی ایف کے مؤثر نفاذ انداز اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط شراکت داری پر مبنی قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، طویل مدتی معاشی استحکام کےلیے شراکت داری پر اتفاق
  • پائیدار اور مستقل امن کیلئے بات چیت ضروری ہے، پی ڈی پی
  • ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے تعمیراتی شعبے کی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے؛ وزیراعظم
  • لاہور: عید قرباں سے قبل 6 مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ
  • ضلع کرم میں پائیدار قیام امن کیلئے گورنر کاٹیج میں جرگہ
  • حکومت کا ملک میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
  • غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر
  • ڈیرہ غازی خان، گہرے پانی میں ڈوب کر ملزم نے خود کو بے گناہ ثابت کردیا
  • ڈیرہ غازی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، جرگہ کے حکم پر ملزم کو پانی میں ڈبونے پر زندہ نکل آیا