پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، کرپٹو ایکسچینجز، ڈی فائی، اسٹیبل کوائنز ایک ہی فریم ورک میں آئیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان مالیاتی اختراع میں قیادت کے لیے تیار ہے، کرپٹو مارکیٹ کو باضابطہ دائرے میں لایا جائے گا، نئی پالیسی سرمایہ کاروں کو تحفظ اور شفافیت فراہم کرے گی۔مزید بتایا گیا کہ 25 ارب ڈالر کی کرپٹو مارکیٹ ریگولیٹ ہو گی، اضافی بجلی سے بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے آمدن حاصل کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل فنانس سے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان ویب 3، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل فنانس کی راہ پر گامزن پاکستان جاپان، ہانگ کانگ، یو اے ای اور سنگاپور کی صف میں شامل ہو رہا ہے۔اسی طرح بلاک چین ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا، پی ڈی ڈی اے سرمایہ کاری، تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنائے گی، جبکہ ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔
چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق