مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر لیڈ سافٹ ویئر ایز اے سروس (SaaS) ماڈل کی طرف منتقل کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
رپورٹس کے مطابق، مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنی باضابطہ سرگرمیاں ختم کر دی ہیں، جس سے ملک میں اس کے 25 سالہ وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنے باقی ماندہ ملازمین کو حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ کمپنی مقامی آپریشنز مکمل طور پر بند کر رہی ہے۔
تاہم، وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کو کمپنی کے پاکستان سے اخراج کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ یہ مائیکروسافٹ کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین اور کاروباری اداروں کو مائیکروسافٹ کی سروسز کی فراہمی بدستور مقامی مصدقہ پارٹنرز کے ذریعے جاری رہے گی، جیسا کہ پچھلے کچھ برسوں سے ہو رہا ہے۔ کمپنی پہلے ہی پاکستان کے لیے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کا انتظام آئرلینڈ سے کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے مائیکرو سافٹ کی لائف ٹائم آفر میں ایسا کیا خاص ہے ؟
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی موجودگی برقرار رکھنا مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم، ڈویلپرز، کاروباروں اور صارفین کے لیے نہایت اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مائیکرو سافٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں سافٹ کی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے موجودہ دور حکومت میں انسانیت کی خدمت کیلئے قائم اس ادارے کو اپنی بھرپور استعداد پر دوبارہ لانے کیلئے بھرپور محنت کی، جو قابل ستائش ہے.پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں.پی کے ایل آئی کے قیام اور اس کے آپریشنز کو ازسر نو شروع کرکے دوبارہ سے اپنی بھرپور استعداد پر لانے کیلئے محنت کرنے والی ٹیم لائق تحسین ہے.
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں پی کے ایل آئی نے جو کردار ادا کیا یے، اس کے لئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے.