چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور خیر سگالی کے جذبات پر مبنی ہیں، دونوں برادر ممالک مشترکہ خوشحالی، امن و استحکام اور خطے میں روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کرکام کرتے رہیں گے، چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی درخشاں مثال ہے، پاک چین اقتصادری راہداری نے پاکستان کی معیشت ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
صدر مملکت نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی ، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چین کے ساتھ پاکستان کی صدر مملکت
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی دورۂ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، چین پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھے گا۔
عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سی پیک فیز ٹو کی پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں تھرڈ پارٹی شمولیت کے نئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی، علاقائی ترقی، امن اور استحکام کےلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید :