پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے: ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی نہ بڑھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود رہ کر کارروائی کی۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطے کا مؤثر مکینزم موجود ہے اور پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کیا، مگر کیا بھارت بھی اتنی ہی دیانتداری سے کام لے رہا ہے؟
دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق 7 مئی کو بھارت کے یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور صرف دفاعی اقدامات کیے۔ اخبار کے مطابق پاک فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
اخبار نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے سیزفائر کا احترام کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، مگر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا:دفترخارجہ
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا، 23 جولائی کو فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔
ڈان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے لیکن ہم بار بار بھارت کی تیز رفتار جنگی تیاریوں کی جانب اشارہ کر چکے ہیں، پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سارک کا اجلاس جب بھی ہو گا پاکستان میں ہو گا، پاکستان اس کی میزبانی کرے گا، اس کے لیے ہم تیار ہیں، صرف ایک ملک اس اجلاس کے انعقاد میں رکاوٹ ہے اور وہ بھارت ہے، ہم عالمی برادری کی توجہ بھارت کی بڑھتی ملٹرائزیشن اور عسکری تیاریوں کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ایس سی او وزرائے دفاع کانفرنس کے دوران بھارتی مشیر قومی سلامتی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف انتہائی واضح ہے، ہمارے افغانستان سے باہمی تعلقات انتہائی اہم ہیں اور ہم مسلسل دہشت گردی کا معاملہ اپنے افغان دوستوں سے اٹھاتے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان تبت سمیت چین کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے، اور پاکستان کشمیری راہنما شبیر احمد شاہ کی دہلی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے ، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور ہم تبدیلیوں کو نوٹ کررہے ہیں، یہ افغانستان اور روس کے درمیان باہمی معاملہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اتراکھنڈ میں مزارات کی مسماری بھارت کی مسلم دشمنی کی عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے 246 قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستانی قیدیوں کی حفاظت کی جائے، 2008کے قونصل رسائی معاہدے کے تحت فہرستوں کاتبادلہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی درخواست خارج کردی، عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ہماری فتح ہے۔
پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس
مزید :