اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کے لیے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی" (PDAA) کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ 

وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔

نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق، PDAA نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی میں نئے مواقع پیدا کرے گی، جب کہ اضافی بجلی کے استعمال سے بٹ کوائن مائننگ کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اتھارٹی بین الاقوامی مالیاتی اداروں خصوصاً فیٹف کے تقاضوں کے مطابق کام کرے گی، جس کا مقصد مالیاتی جدت، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کو بڑھانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قیام

پڑھیں:

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر لیڈ سافٹ ویئر ایز اے سروس (SaaS) ماڈل کی طرف منتقل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

رپورٹس کے مطابق، مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنی باضابطہ سرگرمیاں ختم کر دی ہیں، جس سے ملک میں اس کے 25 سالہ وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنے باقی ماندہ ملازمین کو حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ کمپنی مقامی آپریشنز مکمل طور پر بند کر رہی ہے۔

تاہم، وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کو کمپنی کے پاکستان سے اخراج کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ یہ مائیکروسافٹ کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین اور کاروباری اداروں کو مائیکروسافٹ کی سروسز کی فراہمی بدستور مقامی مصدقہ پارٹنرز کے ذریعے جاری رہے گی، جیسا کہ پچھلے کچھ برسوں سے ہو رہا ہے۔ کمپنی پہلے ہی پاکستان کے لیے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کا انتظام آئرلینڈ سے کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے مائیکرو سافٹ کی لائف ٹائم آفر میں ایسا کیا خاص ہے ؟

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی موجودگی برقرار رکھنا مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم، ڈویلپرز، کاروباروں اور صارفین کے لیے نہایت اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مائیکرو سافٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے؟
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر
  • منعم ظفر لیاری پہنچ گئے‘متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ
  • ایشیا کپ ، پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • نئے گھریلوگیس کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
  • ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، دریائے سندھ کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا خدشہ
  • مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا
  • محمود اچکزئی کی قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش