غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی گولڈن ڈوم منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ منصوبے کےلیے امریکی صدر کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چین نے کہا کہ ایسا منصوبہ عالمی توازن اور اسٹریٹیجک استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنےگا لہذا امریکا عالمی میزائل دفاعی نظام کی تیاری اور تعیناتی سے باز آجائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گولڈن ڈوم

پڑھیں:

امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک طرف امریکہ دنیا میں امن کا داعی بنتا ہے،جبکہ دوسری جانب بھارت سے دفاعی معاہدے کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔امریکہ کے دوہرے معیار نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ایسے میں امریکہ کا اس کے ساتھ دفاعی تعاون کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر ایسے عالمی رویوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی جو ظالم کو طاقت دیتے ہیں اور مظلوم کی داد رسی کے بجائے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • امریکا میں 5 لاکھ الّومارنے کے منصوبے پر کڑی تنقید
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا