وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو 3 گھنٹے کی بریفنگ؛ 80 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی ،ارکان اسمبلی نے بیک وقت 80 سے زائد منصوبےشروع کرنے پرشکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ہر منصوبےپر خود3گھنٹےطویل بریفنگ دی
ارکان اسمبلی کوپنجاب کے پہلے جامع ،منفردبیوٹی فکیشن پلان بارے بریفنگ دی ، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر ڈسٹرکٹ کےبازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے،ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازارقائم، مختلف شہروں میں کینالز کو سجایا جائے گا،بیوٹی فکیشن پلان کے تحت مختلف شہروں میں فوڈ سٹریٹ بھی بنائی جائیں گی،بازاروں کی ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری بھی بیوٹی فکیشن پلان کا حصہ ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبہ بھر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان لانے کا اعلان کیا، 60شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعلیٰ کا پنجاب کے 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا ہے ، دیہات میں 400کلو میٹر چھوٹی رابط سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا اعلان کیا ، اگلے سال سےسڑکوں کی تعمیر و توسیع کیلئے 250ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کیا ، 1100الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے کا اعلان،سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرنے کا اعلان کیا ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ، لاہور کینال روڈ پراے آر ٹی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ،پنجاب بھر میں نادار ،ضرورت مندوں کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے ، بڑے شہر میں واسا قائم کرنے ، سینٹر آف ایکسی لنس کڈز کیمپس بنانے کا اعلان کیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی،تجاوزات کے خاتمے سےبازار کھلے اور عوام خوش ہیں،پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،شہروں کے بعد پہلی مرتبہ گاؤں کو بھی صفائی پروگرام میں شامل کیا گیا،کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا،ارکان اسمبلی میرے بہن، بھائی، آنکھیں اور کان کے مترادف ہیں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کریں گے ،شرپسند عناصر پنجاب میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،سی ٹی ڈی کو مضبوط بنا یا، صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشن ہورہے ہیں،چند ماہ میں پنجاب کے سب شہر سیف سٹی ہونگے،پنجاب میں مؤثر اینٹی نارکوٹکس فورس کو متحرک کردیا گیا،لاہور میں 450 کلومیٹر تک سیور لائن ڈالی جارہی ہے،وفاقی مشیررانا ثنا ء اللہ نے وزیر اعلیٰ کے عام آدمی کی بھلائی کے اقدامات کو سراہا،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا،رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ مرحوم ،ایم پی اے فیصل کے والد مرحوم کیلئے دعا ئےمغفرت کی گئی.
مزیدپڑھیں:ماہرہ خان کی ’شبانہ‘ فیم اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی کا اعلان کیا وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے کرنے کا
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔