بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خضدارواقعہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا، بھارت شکست کابدلہ ہماری مغربی سرحدسےلینےکی کوشش کررہاہے، بھارت یہ کام پہلےبھی کررہاتھا، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی سپورٹ کررہاہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، ہم بیٹھ کر بھارت کی اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں بھارت کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، افغان حکومت کہتی ہے دہشتگرد اُن کی زمین پر ہیں لیکن اُن کا کنٹرول نہیں، افغانستان کی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آئی، اسحاق ڈار نے کہا تھا سنجیدگی نظرآرہی ہے،اللہ کرے سنجیدگی ہو، پاکستان اور افغانستان کا تعلق دوستانہ نہیں ہے ۔
والد کی سرزنش کا مقصد عزت نفس اور خودداری کی آبیاری کرنا تھا، اْن کا کہنا تھاکہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے بھوکوں مر جانا بہتر ہے
سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعہ اندوہناک ہے،بچوں پر حملہ قبول نہیں ہے ، ہمیں تعمیری طریقے سے دہشتگردی کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں آرمی چیف کا جو کردار ہے،ان کیلئے فیلڈ مارشل کا اعزاز حق بجانب ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ملک میں مصنوعی نظام ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کا بیان نہیں دیکھا، جوبانی پی ٹی آئی کامؤقف ہے وہی ہماری پارٹی کا مؤقف ہے، جھوٹ پرمبنی نظام قائم ہے،کابینہ کوئی فیصلہ کرتی ہےتوتوثیق نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نےکہا مفاہمت ہونا ملک کی ضرورت ہے۔
میٹنگ ختم ہوئی، ایک فقرے نے دماغ گھما کر رکھ دیا، دل میں سوچ چکا تھا کہ کبھی میرے ساتھ اونچ نیچ کی تو منہ توڑ جواب دونگا، چائے پیئے بغیر باہر آ یا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسرائیل ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے ، امریکا کا دعویٰ
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو حاصل انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
موٹروے پر خوفناک حادثہ، بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق،20 زخمی