اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون، شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام  اور خیر سگالی کے جذبات پر مبنی ہیں، دونوں ممالک خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چین کے

پڑھیں:

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی.جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور کابل میں مکمل سفارتی روابط بحال کیے جائیں گے۔اس وقت دونوں ممالک میں ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم اب دونوں حکومتیں مستقل سفیروں کی تعیناتی کی جانب بڑھ رہی ہیں. جسے خطے میں اعتماد سازی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی اور بارڈر سیکیورٹی، تجارت، اور مہاجرین جیسے اہم امور پر مزید مؤثر بات چیت ممکن ہو سکے گی۔ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں دارالحکومتوں میں سفیروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ چین انتہائی مثبت، تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، اسحاق ڈار
  • پاک چین سفارتی تعلقات کی 74ویں سالگرہ، طلبا و طالبات کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو
  • چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، صدر مملکت
  • پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں( ترجمان پاک فوج)
  • ڈیجیٹل معیشت میں پاک-امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم پیش رفت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو   مختلف ممالک کے پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دی
  • کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
  • سفارتی جنگ کا آغاز