دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ کسی بھارتی سفارت کار یا اہلکار کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا تھا۔ پاکستان نے بھی پاکستان کے بھارتی سفارتی اہلکارکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنےکا حکم دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہلکار کو ناپسندیدہ ہائی کمیشن کے کر ملک چھوڑنے پاکستان نے

پڑھیں:

امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے مالی میں سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے تمام غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

U.S. orders non-emergency employees to leave Mali because of safety risks https://t.co/OzGMhBCRkx

— The Globe and Mail (@globeandmail) October 30, 2025

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی افریقی ملک مالی میں القاعدہ سے منسلک گروہوں کے ساتھ شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت دارالحکومت بماکو کے باہر موجود شہریوں کو معمول یا ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قونصلر خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مالی کا سفر نہ کیا جائے۔

یہ اعلان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک سکیورٹی الرٹ کے دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں مالی میں موجود امریکی شہریوں کو تجارتی پروازوں کے ذریعے فوراً ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ جو امریکی شہری مالی میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں ہنگامی حالات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، جس میں طویل مدت تک محفوظ مقام پر رہنے کا امکان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں ایک پینی کے سکے نایاب، بینک اور دکاندار مشکلات کا شکار

مالی 2012 سے سیاسی اور سکیورٹی بحران کا شکار ہے۔ حالیہ مہینوں میں شدت اس وقت بڑھی جب القاعدہ سے منسلک تنظیم “جماعہ نصر الاسلام والمسلمین” نے ملک میں ایندھن اور خوراک کی سپلائی لائنوں پر ناکہ بندی کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افریقہ امریکا امریکی سفارخانہ مالی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
  • وزیر تجارت سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہم امورپر گفتگو
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی