ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22میں ترقی سے متعلق کیس میں فریقین سے دلائل طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22میں ترقی سے متعلق کیس میں فریقین سے دلائل طلب کر لئے اور وفاقی حکومت سے افسران کی گریڈ22 میں ترقیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم پاکستان اعلیٰ ترین افسران کی تعیناتی کسی اور کے سپرد کر سکتے تھے؟ اگر افسران کی فائلز پرانے رولز کے تحت تیار کی گئیں تو نئے قوانین کا اطلاق کیسے ہوگا؟نئے رولز میں ترامیم کا اطلاق پرانی ترقیوں پر کیسے ہو سکتا ہے؟
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ22میں ترقی سے متعلق فیصلوں کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،گریڈ22میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی،سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانوغزنوی اور دیگر افسران کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کے وکلا بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، شعیب شاہین اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکپتن،شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا،ملزم فرار
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم پاکستان اعلیٰ ترین افسران کی تعیناتی کسی اور کے سپرد کر سکتے تھے؟اگر افسران کی فائلز پرانے رولز کے تحت تیار کی گئیں تو نئے قوانین کا اطلاق کیسے ہوگا؟نئے رولز میں ترامیم کا اطلاق پرانی ترقیوں پر کیسے ہو سکتا ہے؟کیا بورڈ نے ترقیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اختیارات استعمال کیا، بورڈ افسران کی قابلیت کو کس پیمانے پر جانچنا ہے؟عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ 30مئی تک ملتوی کردی اور وفاقی حکومت سے افسران کی گریڈ22 میں ترقیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔
معید پیرزادہ کے پاکستان سے بھاگنے اور امریکہ میں جائیدادوں کی کہانی لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سینئر تحقیقاتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک: ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔