سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا . 

وزیرِاعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے.

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔  

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے  گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں موثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی موثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے:ابراہیم مراد
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • معاشی جنگ جیتنے کا چیلنج
  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • دیہی ترقی قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیراعظم کا دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن پر پیغام
  • خواتین کی معاشی ترقی
  • داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی