Jang News:
2025-07-07@00:38:12 GMT

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

 فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

سندھ میں حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔

شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ گرمی کے باعث گنے کا رس، تھادل، لیمو پانی سمیت دیگر ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر عوام کا رش ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، ڈی جی خان، سرگودھا اور متعدد علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کےلیے سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا جبکہ ٹوپی، عینک اور رومالوں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے علاقہ نصیرآباد، جعفرآباد اور سبی گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں 22 جبکہ شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کےترجمان کاکہنا ہےکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سانگھڑ، بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات  کا کہناتھا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک اور طاقتور مون سون سسٹم کی بھی پیش گوئی کی ہے جو 5 سے 10 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا، اس سسٹم کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم کے اثرات فی الحال محدود دکھائی دے رہے ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 6 سے 8 جولائی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیرآب
  • کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف اہم شہروں میں بارش
  • شمالی علاقوں میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ
  • پاکستان میں مون سون کا نیا اسپیل: یومِ عاشور پر شدید بارش کا الرٹ جاری
  • مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
  • تل ابیب میں گرما گرمی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان شدید جھڑپ
  • مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان
  • پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، جلوس منتظمین کو الرٹ رہنے کا مشورہ
  • تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری