Jang News:
2025-05-23@00:54:14 GMT

سندھ کے اسکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

سندھ کے اسکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

—فائل فوٹو

سندھ بھر کے اسکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسمِ گرما کی تعطیلات رہیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گرما کی تعطیلات

پڑھیں:

ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان

ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے  اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطلات کا اعلان کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا اسپیل جاری ہے۔

اس سے پہلے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سندھ نے اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • کراچی: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • اسکولز میں تعطیلات کا اعلان، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
  • ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان