سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی42: آج شب اسلام آباد کے پریذیڈنٹ ہاؤس نے اپنی تاریخ کے ایسے لمحات دیکھے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، یہاں مرکزی ہال میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کی۔ صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس جلیل القدر عہدہ پر ترقی دینے کا رسمی اعلان دہرایا اور انہیں بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کی۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے فیلڈ مارشل
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم نے جنرل سیدعاصم منیرکو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘ سے نواز دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینےکی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف عاصم منیرکو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازیں گے۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدرن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود ہیں۔تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی شریک ہیں۔تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہیں۔
سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا
مزید :