فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیجز لگانے کے لیے خصوصی تقریب آج ہوگی۔ عاصم منیر کو فیلڈمارشل کابیج لگانے کیلئے خصوصی تقریب شام 7بجے ایوان صدرمیں منعقد ہوگی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری ،عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیج اور ”سٹک“ پیش کریں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شریک ہوں گی۔گزشتہ روز فیلڈمارشل عاصم منیر کی درخواست پر خضدار واقعے کی وجہ سے تقریب مؤخر کردی گئی تھی۔پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے چھ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔جسے ’معرکہ حق‘ اور’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیاہے۔ہندوستان نے بالواسطہ طور پر اس واقعہ کا اعتراف کیا ہے۔ اس معرکے کے اعتراف میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نواز گیا ۔عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے ۔اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل
پڑھیں:
میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کیخلاف نہیں ہوں، سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوان کے معزز ارکان نے خود اسمبلی قوانین بنائے ہیں، میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کا تحفظ کر رہا ہوں، میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں، اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کیخلاف نہیں ہوں، اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے معزز ارکان نے خود اسمبلی قوانین بنائے ہیں، میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کا تحفظ کر رہا ہوں، میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں، اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آئین میں نے لکھا ہے میں تو خود 62 اور 63 کا مخالف ہوں، میں تو کہتا ہوں اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دو، یہ آمریت کے دور کی نشانی ہے، پاناما کیس کے فیصلے میں آصف سعید کھوسہ نے سپیکر کو اختیار دیا کہ وہ نااہل کر دے، یہ نہیں ہو سکتا آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے، میں اپنے آئینی اختیارات سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھوں گا۔