خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج (بروز جمعہ) سے بارش کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے، جو وقفے وقفے سے کل (بروز ہفتہ) تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ، امریکی اخبار کی وارننگ
مراسلے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش کے دوران عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نئے تعمیراتی منصوبے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا بارش کا امکان پی ڈی ایم اے کا امکان ہے کے لیے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔