عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے۔ پاکستان میں بھی ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد جانور قربان کرتی ہے۔ جس کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگتی ہیں تاکہ شہری اپنی گنجائش کے حساب سے مناسب جانور خرید سکیں۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے خریداروں کی کمی آئی ہے اور وہ منڈیوں کا رخ نہیں کرتے۔ کیونکہ عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں دگنی ہو جاتی ہیں۔ مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آتے ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جس قیمت میں گائے خریدتے تھے اس سال اس قیمت میں بکرے مل رہے ہیں، قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی صارفین تو مہنگائی کے پیشِ نظر مرغی کی قربانی کا فتوے مانگتے نظر آتے ہیں۔
سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی جانوروں کی قیمت سے پریشان نظر آتے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ ’اس وقت اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی کر دو تو اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے‘۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ قربانی ایک عاجزانہ عبادت تھی، پر اب انا کی نمائش بن چکی ہے۔ جتنا بڑا جانور، اتنا بڑا غرور۔
انہوں نے جانوروں کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر جانوروں کی قیمتیں ایسے بتائی جاتی ہیں جیسے لگژری گاڑیوں کی نیلامی ہو۔ قربانی کی روح غرور کے نیچے دفن ہوتی جا رہی ہے۔ یہ عید نہیں، تماشہ ہے۔
قربانی، ایک عاجزانہ عبادت تھی، پر اب انا کی نمائش بن چکی ہے۔
جتنا بڑا جانور، اتنا بڑا غرور!
ٹی وی پر جانوروں کی قیمتیں ایسے بتائی جاتی ہیں جیسے لگژری گاڑیوں کی نیلامی ہو۔
قربانی کی روح غرور کے نیچے دفن ہوتی جا رہی ہے۔
یہ عید نہیں، تماشہ ہے۔
مومن کا وہ اندازِ باکمال کھو گیا…
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 23, 2025
خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں ’گو کیش لیس‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اب بیوپاری اور خریدار دونوں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بیوپاری چارے، پانی، پارکنگ اور دیگر ادائیگیاں بھی ڈیجیٹل طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔
اس مہم کے تحت مالیاتی لین دین میں سہولت اور اضافی حد کا اطلاق 20 مئی سے 16 جون تک ہوگا، اور یہ سہولت ملک بھر کی 54 مویشی منڈیوں میں دستیاب ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مویشی منڈیوں میں جانوروں کی عید الاضحی تے ہیں
پڑھیں:
اسٹیلبشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی، ملک احمد خان بھچر
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہوائیں بدل رہی ہیں،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو جائے تو کسی بھی وقت پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی ،ن لیگ کے 50 سے 60 ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں وہ ٹکٹ کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہوائیں تبدیل ہورہی ہیں ہم نے اسلام آباد ریلی نکالی، اس کو نہیں روکا گیا اور بھی معملات ٹھیک ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈٹے ہیں، ڈیل نہیں کریں گے : ملک احمد خان بھچر
ن لیگ کے 50 سے 60 کے قریب ایم پی ایز ہمارے ساتھ ربطے میں ہیں, وہ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے بالکل خوش نہیں ہیں، ایم پی ایز ناراض ہوتے ہیں تو انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ طعنہ مار جاتا ہے کہ آپ تو جیتے ہوئے نہیں تھے آپ تو ہماری وجہ سے ایم پی اے بنے ہوئے ہیں، اراکین اس طرزعمل کی وجہ سے ناراض ہیں، ان کے حلقے میں کوئی کام نہیں ہورہے، ان کی کوئی سن نہیں رہا، وزیراعلیٰ اپنے اراکین سے ملتی نہیں ہیں، سٹیبلشمنٹ جس دن نیوٹرل ہوجائے گی اس وقت تحریک عدم اعتماد پنجاب میں آجائے گی، پہلے پنجاب میں آئے گی تو اس کے بعد وفاق میں بھی تبدیلی آئے گی۔
تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد ہم حکومت نہیں بنائیں گے؟
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی تو ہم حکومت نہیں بنائیں گے، کیوں کے لولی لنگڑی حکومت ہم بنانا نہیں چاہتے، ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے یا پھر نئے انتخابات کی طرف جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مارچ میں رہا ہوجائیں گے، ملک احمد خان بھچر
پنجاب کی اس صورتحال کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کروں گا، ان سے مشاورت کروں گا اور بتاؤں گا کہ یہ50 سے 60 کے قریب ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ اگلے الیکشن میں ٹکٹ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں ،خان صاحب اس پر فیصلہ کریں گے۔
نواز شریف بول ہی نہیں سکتا
ملک احمد خان بھچرنے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حملہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے ان کے کسی لیڈر نے کوئی بیان نہیں دیا، نواز شریف خاموش رہے، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اگر کوئی بات کرنی ہو تو یہ تمام لوگ متحد ہو کر ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنسز کرتے تھے، اس نازک صورتحال میں دونوں جماعتوں کے لیڈران خاموش رہے، نواز شریف تو بول ہی نہیں سکتا۔
نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تو اس وقت کہتے تھے کہ گارگل وار میرے سے پوچھے بغیر لڑی گئی، اب تو وہ صرف ایم این اے ہیں اور ان کے نمائندے کہہ رہے ہیں کہ جنگ نواز شریف نے ڈیزائن کی ہے، نواز شریف پارلمنٹ میں آکر بتائیں کہ انہوں نے کس طرح جنگ کو ڈایزئن کیا، وہ تو اسمبلی کے اجلاسوں میں نہیں آتے، مریم نواز نے کہا جے ایف تھنڈر نواز شریف نے بنایا کہ کیا نواز شریف نے جے ایف تھنڈر اتفاق فانڈری میں بنایا تھا، اس طرح کی فضول باتیں اب کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں