جب صوبے کے وزیر داخلہ کا گھر محفوظ نہیں تو عام شہری کیسے محفوظ رہے گا، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مورو واقعہ میں عوامی املاک سمیت درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کرنا انسانیت کے خلاف اور قابل مذمت عمل ہے جس کی تحقیقات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ جب صوبے کے وزیر داخلہ جیسی بااثر اور طاقتور شخصیت کا گھر محفوظ نہیں تو عام شہری کی جان و مال کیسے محفوظ رہے گی، سندھ میں جاری پر تشدد واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے تانے بانے سرحد پار دشمن تک جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے جس پر حکومت سمیت دیگر سیکورٹی کو اداروں نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دشمن روایتی جنگ میں شکست کے بعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ دشمن روایتی جنگ میں شکست کے بعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج خضدار میں بچوں کے بس پر حملہ کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جو دھول چٹائی بھارت اس کا بدلہ بچوں سے لے رہا ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کا ساتھ دیا، افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں شکست کے بعد تمہاری پراکسیز کو بھی شکست دیں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے کہا ہے یہ 1200 بندے کیا کرلیں گے بالکل ہم بھی یہی کہتے ہیں، ایک ایک دہشت گرد کو ٹھکانے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے پر مکمل تحقیقات سامنے لائیں گے، یہ بھارت کی پراکسیز کا کام ہے، بھارت کو ہر میدان میں شکست دیں گے۔