26 نومبر احتجاج کیس میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی جانب سے دائر دو مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا ۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
واضح رہے شہریار آفریدی نے 2 مقدمات میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر 5، 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کل وکلاء صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے 14مئی سماعت کا آرڈر جاری کردیا،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔
عدالت نے کہاکہ آرڈر لکھواتے کچھ نئے حقائق سامنے آئے،ان حقائق پر درخواستگزار کے وکیل معاونت کریں،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت ملتوی کردی ۔
مزید :