سری لنکن بلے باز اینجلو میتھیوز کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کولمبو:(ویب ڈیسک ) سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈراینجلو میتھیوز نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
حیدرآباد: تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔