خیرپور: دو برادریوں میں مسلح تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں 2 برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دونوں برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہدادپور: سولنگی برادری کے دوگروپوں میں تصادم،2خواتین زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، خاتون کا حمل ضائع ،متاثرین کا احتجاج، شہداد پور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور ہالا روڈ پر پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فدا حسین سولنگی ، لیلیٰ سولنگی ، عذرا سولنگی اور اہلیہ وسیم سولنگی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی فدا حسین سولنگی نے الزام لگایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر تھا کہ اچانک علی رضا سولنگی، مرتضیٰ سولنگی، سجو سولنگی، تنویر سولنگی اور دیگر جو کہ ایک جرائم پیشہ خاندان کے افراد ہیں، نے ان پر پستول، لاٹھی، کلہاڑی اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے فدا حسین، عذرا سولنگی اور لیلیٰ سولنگی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ مار پیٹ کی وجہ سے عذرا سولنگی کا حمل ضائع ہوگیا اور اپنا پیدا ہونے والا بچہ کھو دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سمس اسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ حملہ آور بااثر لوگ ہیں، جن کے خلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔