پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ79ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی حکومت نے نجی شعبے کو 14فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرنےکی ہدایت کی تھی، پھر سعودی عرب نے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی، دوسری مہلت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے بتایاکہ جب ہمیں معاملےکی خبر ہوئی تو سعودی حکام کو مزید مہلت کی درخواست کی، سعودی حکومت کی پالیسی نہ صرف پاکستان پوری دنیا کیلئے ہوتی ہے، میں نے اس متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، ہماری درخواست پر نجی شعبے کو دس ہزار کا کوٹہ دیا گیا اور رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنا کام کررہی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم نے سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کیے ہیں، سرکاری حج کوٹے پر جانے والے عزیزیہ میں رہائش پذیرہیں، عازمین کوسہولتیں فراہم کرنےوالی کمپنیوں کومکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے اور کوشش ہے سب کو ایک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھنے کیلئے رہنمائی لی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔