بھارت نے انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ اور نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی:
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔
شبمن گل کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
بھارت کا اسکواڈ برائے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز:
شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان) یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو
سائی سدھارشن کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار بلے باز شریاس آئیر کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد شامی بھی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:
پہلا ٹیسٹ: 20 جون، ہیڈنگلے، لیڈز
دوسرا ٹیسٹ: 2 جولائی، لارڈز، لندن
تیسرا ٹیسٹ: 10 جولائی، اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر
چوتھا ٹیسٹ: 23 جولائی، ایجبسٹن، برمنگھم
پانچواں ٹیسٹ: 31 جولائی، اوول، لندن
یہ سیریز 2025-27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: باسط علی کو شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض کیوں؟
قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے قومی اسکواڈ میں شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض اُٹھا دیا۔
باسط علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی ہیں جو قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کے حقدار ہیں۔
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر بھی سینئر کھلاڑی ہی قومی ٹیم کےلیے منتخب ہوتے رہے تو نوجوان کھلاڑی کہاں جائیں گے؟
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔
Post Views: 5