واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی.

(جاری ہے)

پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت سے متعلق امریکی صدر کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، پاکستان کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے مستقل حل کا خواہاں ہے. رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات کشیدگی کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں، بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں.                                                                                                                                                           

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ

پڑھیں:

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ جنگ بندی دوطرفہ تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا۔

اس کے برعکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی انہی کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
  • 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا‘ رضوان سعید شیخ
  • پچیس کروڑکی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
  • پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار واضح،صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں،رضوان سعید شیخ
  • بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا
  • شاہین بنگلادیش کیخلاف کیوں اسکواڈ میں شامل نہیں، وجہ سامنے آگئی
  • کشمیر، دہشتگردی کا سنجیدہ حل نکالا جائے، نہیں چاہتے پانی جنگ کی وجہ بنے: بلاول