ڈی پورٹ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی پورٹ ہونیوالوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ ڈی پورٹ ہونیوالے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کیلئے بیرون ملک بھی نہیں جا سکیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی پورٹ ہونیوالوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ ڈی پورٹ ہونیوالے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونیوالے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں۔ آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاسپورٹ منسوخ افراد کیخلاف اجلاس میں ڈی پورٹ جائے گا
پڑھیں:
پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
پٹرول پمپ پر بجلی چوری کے معاملے میں سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے ایک کارروائی میں بجلی چوری میں ملوث شکارپور بائی پاس پر سچل فیول اسٹیشن پر چھاپا مارا، جہاں فیول اسٹیشن پر میٹر بائی پاس کر کے بجلی چوری پکڑی گئی۔
ملزمان 6.68 کلو واٹ لوڈ براہ راست مین سپلائی لائن سے چوری کر رہے تھے، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ کارروائی میں غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر کے شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے مجموعی طور پر 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں محمد صالح شیخ اور دادا ریوا چند، اسٹیشن منیجرز رشید سومرو اور عبد الوہاب منگی نامزد ہیں۔ علاوہ ازیں مقدمے میں سیپکو کے ایس ڈی او محمد عمر، لائن سپرنٹنڈنٹ انیس احمد انڑ اور لائن مین عابد علی سومرو بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
تمام ملزمان کے خلاف بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔