سلفی لینے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، 2 لڑکیاں دریا میں ڈوب گئی،تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر)سلفی بنانے کا شوق ایک اور قیمتی جان لے گیا۔ آمنہ دختر اسلم بٹ، عمر 24 سال، اور اس کی سہیلی ساکن اپر مانک پئیاں مہاجر کیمپ، مظفرآباد، اتوار کے روز دریا کے کنارے تصاویر بناتے ہوئے دریا میں بہہ گئیں۔
ذرائع کے مطابق آمنہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ مانک پئیاں کے مقام پر دریا کنارے تفریح کی غرض سے گئی تھیں جہاں وہ موبائل فون سے تصاویر اور سلفیاں بنا رہی تھیں۔
اسی دوران اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ پائیں۔ دوسری سہیلی کو بچاتے ہوئے ساتھ ہی لمحوں میں وہ دریا کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گئیں۔
مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک لاش کی برآمدگی عمل میں نہ آ سکی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جب کہ حالیہ دنوں میں دریا کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
متاثرہ خاندان غم سے نڈھال ہے اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کنارے تفریحی مقامات پر حفاظتی باڑ لگائی جائے اور عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
وفاقی حکومت کا 28 مئی” یوم تکبیر ” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔