اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکردیا گیا ہے۔پہلے مختلف روٹس پرکرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے کچھ نے اضافے کومعاشی بوجھ قراردیا جبکہ دیگر نے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدام قرار دیا، حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کے شہریوں نے امن کیلئے دونوں ملکوں کا ترانہ مل کر پڑھا، جھنڈے بھی لہرائے

فوٹو اسکرین گریپ: جیو نیوز

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ کے باوجود دونوں ملکوں کے شہری محبت، پیار اور امن کےلیے پُراُمید ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت کے شہری امن کی امید لیے چند روز پہلے لندن میں جمع ہوئے، شہریوں نے امن کے گیت گائے، ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔

لندن میں جمع ہونے والے شہریوں نے دونوں ممالک کے پرچم بھی لہرائے، جمع ہونے والوں میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
  • حکومت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، بلال سلیم قادری
  • اسلام آباد‘ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
  • اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا، شہری پریشان
  • اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
  • اسلام آباد میٹروبس کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ، 26 مئی سے اطلاق
  • مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خبر
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم؛ خواتین کیلئے خوشخبری
  • پاکستان اور بھارت کے شہریوں نے امن کیلئے دونوں ملکوں کا ترانہ مل کر پڑھا، جھنڈے بھی لہرائے