عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہارون الیاس کی وساطت سے شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، کیس میں شہزاد اکبر کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے شہباز شریف، سلمان شہباز سمیت دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست کو خارج کر دیا، شہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ایف آئی اے کورٹ کا بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ شریف فیملی شہزاد اکبر ایف آئی اے کر دیا

پڑھیں:

نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں نئی پیشرفت

کراچی: ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گزشتہ سماعت میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔

اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیشی پر بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
  • عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش
  • عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح میں پیشی
  • عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں وکیل کی شہباز شریف سے جرح
  • شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی بریت کیخلاف درخواست مسترد
  • منی لانڈرنگ کیس؛ شریف خاندان کیخلاف شہزاد اکبر کی درخواست خارج
  • نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں نئی پیشرفت
  • شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟