پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے کوشاں، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فی الحال کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے عمران خان کی رہائی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔
پارٹی ذرائع نے یہ بھہ بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر دوران قید علیل ہونے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی اور شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کو صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔