دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کی دیرینہ و متحرک کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کو پارٹی کے لیے خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔